ڈائریکٹر باسو چوہدری نے پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا شوٹ اقبال پارک لاہور میں مکمل کرلیا ۔فلم کے ہیرو شمس رانا اور سحر ملک پر گلوکارہ شازیہ منظور کے گائے گانے کو عکسبند کیا گیا۔فلم کے ڈائریکٹر باسو چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کی کوریوگرافی کے لئے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر پپو سمراٹ کی خدمات لی گئی ہیں۔انہوں نے اس گانے کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔گانا فلم کے ہیرو شمس رانا اور ہیروئین سحر ملک پر شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کے پروڈیوسر مختار احمد خواجہ ہیں جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے ہوا کا جھونکا ثابت ہورہے ہیں ۔
ان کے اور بھی پراجیکٹ کررہا ہوں ۔اداکار شمس رانا نے کہا کہ باسو چوہدری اچھے ڈائریکٹر ہیں، وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار نہایت ایمانداری سے ادا کررہے ہیں۔ وہ ایک مجاہد ہیں۔بلو بادشاہ کے کردار کے لئے مجھے ان کی رہنمائی حاصل رہی ہے۔اداکارہ سحر ملک نے بتایا کہ شازیہ منظور میری فیورٹ سنگر ہیں۔ ان کی آواز میں گایا گانا مجھ پر عکسبند ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔فلم بلو بادشاہ کی کہانی بہت ہی کمال کی ہے۔باسو چوہدری نے اسے جس خوبصورت انداز سے لکھا ہے اور وہ اس سے بھی زیادہ جاندار ڈائریکشن دے رہے ہیں۔کوریوگرافر پپو سمراٹ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرچکا ہوں ۔باسو چوہدری بھی اپنے کام کے ماہر ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگتا ہے۔ وہ سمجھدار اور محنتی ڈائریکٹر ہیں۔