اس سال پی آئی اے کا خسارہ 110 ارب روپے ہے،خواجہ آصف
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا
تبدیلی پاکستان بین الاقوامی ایئرلائن کارپوریشن ترمیمی بل 2023 ایوان بالا میں پیش کر دیا گیا،وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ میں بل پیش کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پی آئی اے کا خسارہ 110 ارب روپے ہے میں نجکاری کا حامی نہیں 742 ارب کا قرضہ ہے، ادائیگی کیلئے مزید قرضہ لیا جاتا ہے پی آئی اے کا کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا پی آئی اے کے پاس براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہونی ہے ،ہمارے پاس 28جہاز ہیں پوری دنیا نے ایک جہاز تک لیزپرنہیں دیا، ہمارے پاس اور کوئی حل نہیں سیاست سے ہٹ کر قومی ادارے کو بچانا ہے،پی آئی اے کا 40 فیصد کنٹرول پرائیویٹ سیکٹر کو دینا چاہئے اگر پی آئی اے کو پرائیویٹ نہ کیا تو بے عزتی اور نقصان الگ ہوگا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
سینیٹ اجلاس میں وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرا دیا ، تحریری جواب میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے کے لیے 18 لاکھ 50 ہزار ڈالرز فیس ادا کی گئی، چئیرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کے لیے مزید 4 روزکی توسیع دی جائے سینیٹ نے بل کے لیے 4 روز توسیع کردی
پی آئی اے خاتون افسر کو ہراساں کرنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کاؤنٹرفائنسنگ اتھارٹی قیام کا بل سینیٹ سے منظور
قومی انسداد منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی روک تھام کیلئے کاؤنٹرفائنسنگ اتھارٹی قیام کا بل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا ، بل سینیٹ اجلاس کے دوران پیش کیا گیا، حنا ربانی کھر نے بل پیش کیا، جس کے بعد سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی بل کے خلاف 9 اور حق میں 28 ووٹ آئے ،رضا ربانی، طاہربزنجو، کامران مرتضی بل منظوری کے حق میں کھڑے نہیں ہوئے بل فوری منظور کئے جانے کی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے مخالفت کی،
بل پیش کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو کر آیا ہے اس بل کے تحت اتھارٹی قائم کی جائے گی . وزارت خارجہ کے کیمپ آفسز میں اخراجات میں کمی کی گئی ہے اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے . کیمپ دفاتر اور صوبوں میں وزارت خارجہ کے دفاتر میں 40 گاڑیاں زیادہ نہیں ہیں اوران پر اخراجات میں بھی کٹوتی کی گئی ہے تا کہ کفایت شعاری کے تحت بچت کو یقینی بنایا جا سکے ، پی پی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ اہم بل ہے جو پورے کے لئے اہم ہے .اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کو اپنا فیوچر پلان دیا ،پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بارہ بلز ایک دن میں کس طرح پڑھے جا سکتے ہیں ہمیں ربر اسٹامپ نہ بنایا جائے، دنیا ہمارا تمسخر اڑا رہی ہے ،
یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق کوئی بل عجلت میں منظور نہیں کیا جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پنجرہ پل کی مرمت نہ ہونے کا معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جائے گا ،نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق کوئی بل عجلت میں منظور نہیں کیا جائے گا۔ بلوچستان میں گیس واجبات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جو تحفظات تھے ان کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے تین دن میں یہ تحفظات حل کئے گئے اور اس سلسلہ میں عملی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں پنجرہ پل کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے وزیر مواصلات خود صورتحال واضح کریں گے
دستاویزی ثبوت نہ ہو تو کسی کے خلاف خبر نہیں چلائی جا سکتی،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس میں پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءپر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ترمیم اس بل کے دیباچہ میں ہے جس میں پبلک سروس پیغام برداشت، انتہاء پسندی، منشیات سے متعلق آگاہی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ٹی وی چینل وفاقی حکومت کی آگاہی مہم سے متعلق رپورٹ کونسل آف کمپلینٹس میں جمع کرائیں گے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تعریف پر تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی گئی کوئی فوجداری جرم نہیں صرف جرمانہ میں اضافہ کیا گیا ہے یہ ایک تاریخی بل ہے اگر آپ کے پاس دستاویزی ثبوت نہ ہو تو کسی کے خلاف خبر نہیں چلائی جا سکتی موقف لئے بغیر خبر چلانے پر سزا ہے پہلے چیئرمین پیمرا کو چینلز کی نشریات معطل کرنے اورلائسنس منسوخ کرنے کا اختیار تھا لیکن اب یہ اتھارٹی کو دے دیا گیا ہے 30 دن میں کونسل آف کمپلینٹس میں شکایت درج کرائی جا سکتی ہے