سلمان خان کو سامنے دیکھ کر خوشی سے پاگل ہو رہی تھی انوشے اشرف

سلمان خان نہایت ہی عاجز انسان ہیں
salman khan

معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہےکہ وہ جب سلمان خان سے ملیں تو کیسا محسوس کیا.انہوں نے کہا کہ ہم سلمان خان کے پاس جب گئے تو میری بہن ، کیمرہ مین اور رائٹر موجود تھے، ہم جا کر بیٹھے تو دیکھا کہ سلمان خان کی کسی فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی ، ہم سیٹ پر موجود تھے اور سلمان خان کو دیکھ رہے تھے ، اس سے قبل ہم نے ان کو صرف فلموں میں ہی دیکھ رکھا تھا. لیکن جب وہ سامنے آ کر بیٹھے تو خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا، میں تو خوشی سے پاگل ہو رہی تھی کیونکہ اس سے پہلے تو ان کو صرف ہم نے فلموں میں‌ہی دیکھ رکھا تھا ٕ.

”ہمارا انٹرویو شروع ہوا تو دس منٹ کے بعد ہی سلمان خان اٹھ کر چلے گئے” اور بولے میں ابھی آتا ہوں، وہ واپس آئے تو بنا شرٹ کے تھے ان کے ہاتھ میں دو شرٹس تھیں اور مجھ سے پوچھنے لگے کہ کونسی شرٹ مجھ پر سوٹ کریگی مجھے بتائو تو ، میں نے ایک شرٹ بتا دی کہ یہ پہن لیں. میں نے دکھا کہ ان میں تو اتنے بڑے سٹارز والی کوئی بات ہی نہیں تھیں ، وہ عاجزی کے ساتھ پیش آرہے تھے.

شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

Comments are closed.