(شان رسول نُماٸندہ فیصل آباد)

آر پی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کا تھانہ گلبرک کا سر پرائز وزٹ۔انسداد جرائم کے لیے مربوط اور منظم حکمت عملی اختیار کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے امروزتھانہ گلبرک کا سرپرائز وزٹ کیا۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل،ایس ایس پی آپر یشنز ڈاکٹر محمدرضوان بھی موجود تھے انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں،تھا نہ کا ریکارڈاور حوالات کو چیک کیا۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تھا نہ کی صفائی پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہو ئے ایس ایچ او تھا نہ گلبر گ کی سرزنش کی اور ڈی ایس پی گلبرک کو روزانہ کی بنیا د پر تھا نہ کی صفائی چیک کر نے کے احکامات جاری کیں۔

آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تھا نہ میں آئیں سائلین کی شکایات سنیں اور اس کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے بعدازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کی وصولی اور اندراج مقدمہ کی شرح کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

فرنٹ ڈیسک اوردفتر ڈی ایس پی گلبرک میں تعینات لیڈی کنسٹیبلان کو وردی نہ پہننے پر سرزنش کی اور وارننگ دیتے ہو ئے احکامات جاری کیے کہ آئندہ کے بعد کار سرکار میں غفلت کسی صورت بر داشت نہ ہو گی۔

SHOاور تفتیشی آفیسران سے مقدمات میں ہو نے والی پیشرفت کے متعلق بازپرس کی تفتیشی افسر محمد رمضان ASIکو ریکارڈ میں غفلت اور لاپر واہی بر تنے پر معطل کر تے ہوئے تھا نہ کی حدود میں کرائم کی بڑھتی ہو ئی شرح کو فوری کنٹرول کر نے کے احکامات جاری کیے۔

آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ہدایات جاری کیں کہ جرائم برخلاف مال کو روکنے کے لیے منظم حکمت عملی ترتیب دیتے ہو ئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے نظام کو موثر کیا جائے جبکہ تھا نہ میں آنے والے سائلین کی داد رسی کو یقینی بنانے کے لیے اندارج مقدمہ اور تفتیش کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے۔

آرپی او فیصل آباد نے کہا کہ پولیس افسران خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائیں۔اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔انسانی بنیادی حقوق کو مد نظر رکھتے ہو ئے تھا نہ اور حوالات میں موسم کی شدت کے پیش نظر ٹھنڈے پانی اور دیگر سہولیات فراہم کر نے کے احکامات جار ی کیں۔

Shares: