معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے گانا وہ ہمسفر تھا جب گایا تو بےشمار غلطیاں کی تھیں، مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ اتنا بڑا ہٹ ہوجائیگا. جب یہ گانا لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا تو، میںحیران ہو گئی کہ میں نے تو اتنی غلطیاں کی تھیں اس کے باوجود یہ گانا اتنا ہٹ ہو گیا ہے اور ہر طرف اس کے چرچے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس گانے کو پوری دنیا میں سنا گیا یہاں تک کہ دو یہودی خواتین نے صرف اس گانے کی وجہ سے مجھے پہچان لیا ، انہوں نے کہا کہ اس گانے نے مجھے نام مقام شہرت دی ہے. میں اس چیز کا اعتراف کرتی ہوں.
انہوں نے اسی انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”میں نے آج تک شادی اس لئے نہیں کی کیونکہ اچھا لڑکا نہیں ملا” اور اچھا لڑکا ڈھونڈنا آج کے دور میں انتہائی مشکل ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ گزارا کرنا بھی تو بہت ہی مشکل کام ہے، میرے ساتھ رہنا اتنا بھی آسان نہیں ہوگا شاید اس لئے بھی میں آج تک فیصلہ نہیں کر سکی کہ مجھے کسی کے ساتھ زندگی گزارنی ہے. فی الحال میں ایک اچھی زندگی بسر کررہی ہوں شادی جب ہونی ہو گی ہو جائیگی.







