مزید دیکھیں

مقبول

سائرہ بانو نے دلیپ کمار اور سنیل دت کی تصویر شئیر کرکے جذباتی نوٹ لکھا

خوبصورت اداکارہ سائرہ بانو ہندوستانی فلم انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 1960 اور 1970 کی دہائی کے اوائل میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے۔ چند ماہ قبل اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام جوائن کیا تھا اور تب سے وہ اپنے شوہر اداکار دلیپ کمار کے ساتھ اپنی زندگی کی ان دیکھی تصاویر اور کہانیاں پوسٹ کر رہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل سائرہ بانو نے دلیپ کمار اور سنیل دت کے درمیان زبردست دوستی کو ظاہر کرتے ہوئے ایک دلکش نوٹ لکھا تھا۔سائرہ بانو نے اپنے انسٹاگرام پر دلیپ کمار اور سنجے دت کی ایک انمول تصویر شیئر کی اور کیپشن یوں لکھا "میں خوش ہوں جب میں ان کہانیوں اور لمحات کو شیئر کرتی ہوں جو صاحب نے لوگوں کے ساتھ شیئر کیے اور ان لوگوں کے ساتھ رہتے تھے جنہیں وہ دوست کہتے تھے۔

”صاحب ایک پیارے اور خیال رکھنے والے شخص کے طور پر جانے جاتے تھے” لیکن صرف چند لوگ ہی جانتے تھے کہ وہ ایک بہترین دوست بھی تھے۔ ان میں سے ایک سنیل دت تھے۔”انہوں نے مزید کہا کہ دونوں عظیم اداکار نہ صرف پڑوسی تھے بلکہ سب سے پیارے دوست بھی تھے۔ سائرہ بانو کی اس پوسٹ پر مداحوں نے کچھ یوں رد عمل دیا ایک مداح نے لکھا کہ بہت ہی خوبصورت پوسٹ لکھی ہے آپ نے ایک اور نے تبصرہ کیا دو لیجنڈز ایک فریم میں.

میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی