اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میںنے اور میرے شوہر یاسر نے یہ طے کر رکھا ہے کہ جب تک ہمارے بچے خود نہیں چاہیں گے ، ان کو شوبز میں نہیںلانا. انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سےبھی دور رکھا ہوا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جن کا بچوں کے زہنوں پر منفی اثر پڑتا ہے لہذا ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے بچوںکو ایسی چیزوں سےدور رکھیں .
انہوں نے کہا کہ ”کثر یہ ہوتا ہے کہ آرٹسٹ اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیر کرتے ہیں تو لوگ ایسے تبصرے کر رہے ہوتے ہیں اس کے تو دانٹ ٹیڑھے ہیں ، ماں خوبصورت ہے ، بیٹی کس پر گئی ہے”. ایسی باتیں سن کر بچے پریشان ہوجاتے ہیں، بھئی وقت کے ساتھ ساتھ ہر کسی نے خود کو سنوارنا ہوتا ہے ،اور جب خود کو سنوارا جائے تب ہی تو شخصیت میں دلکشی پیدا ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ شوبز میں، اپنے بچوں کا شوبز میں آنے کے بالکل خلاف نہیں ہوں ان کی جب مرضی ہو وہ ضرور آئیں لیکن ابھی مناسب وقت نہیں ہے.