دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

0
63
ali sethi

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اپنی شادی کے حوالہ سے خبروں پر خاموش نہ رہ سکے، کئی دن ٹویٹر پر بحث جاری رہی اب علی سیٹھی نے خاموشی توڑتے ہوئے شادی کی افواہوں‌کو جھوٹا قرار دیا ہے

چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں چل رہی تھیں کہ علی سیٹھی نے اپنے ہی ایک دوست سے شادی کی ہے، ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلتا رہا اور لوگ رائے دیتے رہے،تاہم اب علی سیٹھی نے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں علی سیٹھی نے شادی کی افواہ کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ میں نے شادی نہیں کی مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس کی پھیلائی ہوئی ہے

علی سیٹھی نے انسٹا سٹوری پر اپنے نئے گانے کا لنک بھی شییئر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ میرے بارے میں افواہ پھیلانے والوں کو میرے نئے گانے کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے

واضح رہے کہ علی سیٹھی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں جن کے متعدد گانے پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سپر ہٹ ہوئے

Leave a reply