سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

اردن میں موجودہ سعودی سفیر نائف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے
0
67
Palestine

سعودی عرب نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقوں کے لیے ایک غیر مقیم سفیرنامزد کیا ہے،سفیر کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب امریکہ اسرائیل سعودی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

باغی ٹی وی:فلسطینی حکام نے اپنے پہلے سعودی عرب کے سفیر کا خیرمقدم کیا، یہاں تک کہ مملکت اسرائیل کے ساتھ رسمی سفارتی تعلقات قائم کرنے پر غور کر رہی ہے عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اردن میں موجودہ سعودی سفیر نائف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے، وہ مقبوضہ بیت المقدس کے لیے بطور قونصل جنرل بھی خدمات انجام دیں گے السدیری نے اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینی سفارت خانہ کے صدر دفاترمیں فلسطینی صدر محمود عباس کے سفارتی امور کے مشیر مجدی الخالدی کو اپنی اسناد پیش کردی ہیں۔

انگریز دور کے قوانین کو تبدیل کرنے کا بھارتی پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر کے مشیر مجدی الخالدی نےکہا ہےکہ وہ اس تقررکا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے دونوں ملکوں کے مستحکم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملےگی-

رپورٹس کے مطابق یہ تقرر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ریاست فلسطین کے بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں اسے باضابطہ فروغ دینے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں سے متعلق امور روایتی طور پر عمان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے ذریعے نمٹائے جاتے رہے ہیں۔

رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،مقدمہ درج

الجزیرہ کے مطابق فلسطینی تجزیہ کار طلال اوکل نے کہا کہ نئی تقرری مقبوضہ مغربی کنارے میں سعودی عرب کے سرکاری نمائندہ دفتر کی جانب ایک قدم ہے یہ ایک پیغام بھی ہے کہ سعودی عرب ایک مکمل خودمختار ریاست میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے پرعزم ہے۔

تاہم، امریکی، اسرائیلی اور سعودی حکام نے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی معاہدہ بہت دور ہے، کیونکہ متعدد کانٹے دار مسائل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپوں سے لے کر سعودی جوہری توانائی کی ترقی تک اس کی راہ میں حائل ہیں ریاض نے بارہا کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کے حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے کے دہائیوں پرانے موقف پر قائم رہے گا-

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،بھارتی اہلکار کی بندوق گر گئی

Leave a reply