مجھے کوئی شک نہیں کہ نئی بلندیوں سے ہمکنارہونا ہی پاکستان کا مقدرہے،شہباز شریف

بحران کتنے ہی شدید کیوں نہ ہوں، پاکستان اُن میں سے ہمیشہ سرخرو ہوکر نکلا ہے۔
0
58
pm shehbaaa

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں میں آج 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے،

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے قیام کے دِن ہی سے پاکستان کی کہانی مزاحمت اور جہد مسلسل کی رہی ہے۔ تحریک پاکستان کے دوران مشکلات اور مصائب کے پہاڑ عبور کرنے کے بعد گزشتہ 76 سال کے دوران ہم پے درپے مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرتے آرہے ہیں۔ بحران کتنے ہی شدید کیوں نہ ہوں، پاکستان اُن میں سے ہمیشہ سرخرو ہوکر نکلا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھہترویں یوم آزادی پر قوم کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے میں بابائے قوم حضرت قائداعظم ، لاکھوں شہیدوں اور آزادی کے ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنا آپ پاکستان پر قربان کرکے خلوص، ایثار اور محبت کی لازوال مثال قائم کی۔ قائدکی مدبرانہ قیادت نے قیام پاکستان میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ گزشتہ ساڑھے سات دہائیوں میں ہم نے کئی مشکلات پر قابوپاکر سنگ ہائے میل عبور کئے ہیں لیکن ابھی کامرانی کی وہ منزل نہیں آئی جس کا پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے۔ یک جہتی کے مظہر آج کے دِن کی طرح یہ جذبہ اور اتحاد ہمیں مادروطن کی تعمیر، ترقی اور معاشی خودانحصاری کاعظیم مقصد حاصل کرنے کے لئے بروئے کار لانا ہے جس کے ذریعے قوم ہر مشکل کو شکست دے سکتی ہے۔ تعمیر پاکستان کے لئے ہمیں قائد اعظم کے”کام، کام اور صرف کام“ کے سنہری راہنما اصول کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہے۔و قت آگیا ہے کہ ہم گفتارکے بجائے عمل کی قوت بروئے کار لائیں۔ یہی ہماری کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ آئیں! تکمیل پاکستان کی کہانی لکھنے والوں میں ہم بھی شامل ہوجائیں ۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ نئی بلندیوں سے ہم کنار ہونا ہی پاکستان کا مقدرہے ،جشن آزادی مبارک

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیوں اور کیمپس کا انعقاد

 لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب منعقد 

Leave a reply