سابق وزیر اعلی پنجاب کی مقامی عدالت میں پیشی کا معاملہ,ڈیوٹی جج نے پرویز الہٰی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا
پرویز الہٰی کو کل لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا،ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے پرویز الہی کا راہداری ریمانڈ منظور کیا
قبل ازیں نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب ، تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں پیش کردیا،چودھری پرویز الٰہی کو ڈیو ٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا،نیب نے عدالت سے چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، دلائل سننے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی بزرگ ہیں اوپر لانے کی بجائے گاڑی میں وکالت نامہ پر دستخط کروائیں
سابق وزیر اعلی پرویز الہی کو اڈیالہ سے رہا کرنے کے بعد نيب کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی،پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ،نیب نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی نیب کیس میں گرفتاری ڈال دی ،نیب لاہور کی ٹیم اڈیالہ جیل سے پرویز الٰہی کو لے کر سیشن کورٹ پنڈی پہنچ گئی ،
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا،پرویز الہی کو نظر بندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا،نیب راولپنڈی نے پرویز الہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا
صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہیٰ کو کل احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائیگا ،چودھری پرویز الہیٰ کیخلاف نیب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ککس بیکس لینے سمیت دیگر الزامات عائد ہیں ،نیب لاہور کی ٹیم راہداری ریمانڈ ملنے کے فوری بعد چودھری پرویز الہیٰ کو فوری لاہور منتقل کردے گی
پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز
خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو
واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا ، پرویز الہیٰ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم ڈی سی لاہور کے حکم پر پرویز الہیٰ کو نظر بند کر دیا گیا، پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے، آج پرویز الہیٰ کو اڈیالہ سے رہائی ملنی تھی تا ہم ساتھ ہی نیب حکام پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے پہنچ گئے








