بھارت:شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مندر تباہ ، کالج کی عمارت سیالبی ریلے میں بہہ گئی

ملبے کے ساتھ مندر کے اوپر چار سے پانچ درخت گر گئے
shimla

نئی دہلی:بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پیر کی صبح سات بجے موسلادھار بارش کی وجہ سے شیو باوڑی کا مندر مٹی کے تودے کی لپیٹ میں آگیا جس کے باعث 25 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں اور طوفان کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 257 ہوگئی جب کہ متعدد زخمی ہیں 24 گھنٹوں کے اندر دو الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہماچل میں مون سون بارشوں کے دوران قدرتی آفات کا پہلا واقعہ سولن ضلع میں پیش آیا جہاں بادل کے پھٹنے (Cloud Burst) کے واقعے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرے واقعے میں مٹی کا بڑا تودہ ایک مندر پر گرگیا لینڈ سلائیڈنگ میں شیو مندر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ملبے تلے دب کر11 افراد ہلاک ہوگئے لینڈ سلائیڈنگ کے ایک اور واقعے میں 20 افراد ملبے تلے دب گئے تاہم ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں یہ مندر شملہ کے نواحی علاقے بالو گنج میں سمر ہل پر واقع ہے ساون پیر کی وجہ سے مندر میں صبح سے ہی ہجوم تھا۔

نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے پہاڑی سے پتھر اب بھی گر رہے ہیں ملبے کے ساتھ مندر کے اوپر چار سے پانچ درخت گر گئے اس سے زیادہ نقصان ہوا ہے مندر میں دفن ایک شخص نے اپنےرشتہ دارکو فون کرکے جلد بازیاب کرانےکی درخواست کی ہے-

ادھر اتراکھنڈ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک کالج کی عمارت گر کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی،اتراکھنڈ کے مالدیوتا میں مسلسل بارش کے درمیان دہرادون ڈیفنس کالج کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے شدید بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کی بالہ وادی میں سیلاب جیسی صورتحال ہے بیاس دریا میں تیزی ہے حکام کے مطابق یہاں بہت سے سیاح پھنسے ہوئے ہیں-

یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

یاد رہے کہ ہماچل پردیش سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ملک کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست ہے۔ 24 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں میں اب تک 257 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں صرف لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 66 جب کہ دیگر واقعات میں 191 افراد ہلاک ہوئے۔ 32 لوگ لاپتا ہیں اور 290 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ 1,376 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 7,935 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ جنوب مغربی بحیرہ عرب کی مون سونی ہوائیں ہمالیہ کے دامن سے ٹکرا رہی ہیں اس لیے ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کا سلسلہ چند روز اور جاری رہے گا، اگلے 24 گھنٹوں میں ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت 11 ریاستوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے-

امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی …

Comments are closed.