آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم کا خاتمہ کریں،بلاول

0
79
PPP

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں میں آج 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے،

سابق وزیر خارجہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی،تمام پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 14 اگست پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنانے کی علامت ہے آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم کا خاتمہ کریں ،آئیے! سب مِل جل کر محنت کریں اور پاکستان کو ایسا ملک بنائیں، جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے ، آج قائدِ اعظم اور ان کی قیادت میں پرامن سیاسی جدوجہد اور قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ،آج خود سے سوال کرنے کا بھی دن ہے کہ کیا آج کا پاکستان وہ تمام احداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جو ہمارے بانی اجداد نے مقرر کیے تھے ،پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہمیں ابھی زیادہ محنت اور طویل سفر طے کرنا ہے ،ایک مضبوط وفاقی جمہوری ریاست اور رواداری و مساوات پر کھڑے معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کی سوچ و فکر کی حقیقی وارث ہے ،قائداعظم ایک مثالی جمہوریت پسند اور مذہبی رواداری میں یقین رکھنے والے مدبر لیڈر تھے شہید بھٹو کا قوم کو دیا ہوا متفقہ آئین کا تحفہ، قائداعظم کے ریاستِ پاکستان کے متعلق ویژن کا آئینہ دار ہے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی قائداعظم کے پاکستان کو آمریت سے پاک کرنے اور عوام کے حقوق و آزادیوں کی حفاظت کی جنگ لڑی ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسی لڑائی کے دوران جام شہادت بھی نوش کیا ،صدر آصف علی زرداری نے بطور صدرِ مملکت اپنے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیئے اور متفقہ این ایف سی ایوارڈ کا تحفہ دیا ،صدر آصف علی زرداری نے مذکورہ اقدام کے ذریعے قائد اعظم کے زریں اصولوں کی پیروی کی ، قائد اعظم اختیارات میں عدم مرکزیت اور وسائل میں مساوات کے حامی تھے ،پیپلز پارٹی آئین و پارلیمان کی بالادستی، معاشی برابری، سماجی انصاف اور قومی اتفاق و اتحاد کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی پیپلز پارٹی یہ بھی یقینی بنائے گی کہ آزادی کے ثمرات سے کوئی شہری محروم نہ رہ جائے

درپیش تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے،فریال تالپور
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے یومِ جشن آزادی پر پیغام میں کہا کہ آزادی بڑی نعمت اور پاکستان ہماری پہچان ہے آزادی کی نعمت اور پہچان کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے قائدِ اعظم کی زیرِ قیادت طویل و تاریخی جدوجہد کی، بے مثال قربانیاں دیں آج تجدید عہدِ نو کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں جدید، خوشحال اور جمہوری ملک بنائیں گے شہید بھٹو نے متفقہ آئین، جوہری پروگرام اور معاشی انقلاب کے تحفے دے کر قائدِ اعظم کے پاکستان کو مضبوط بنایا ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور ملک کو قائداعظم کی سوچ و فکر کے روشنی میں چلانے کے لیے انقلابی اقدام اٹھائے ،صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر قائد اعظم کے ملک کے خلاف گہنونی سازش کو ناکام بنایا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے وطن کو ایک ایسا خوشحال اور مضبوط ملک بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں کہ جس کے متعلق ہر پاکستانی دنیا کو فخر سے بتا سکے کہ یہ ہے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ، ملک کو درپیش تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،پاکستانی قوم ایک جفاکش، حوصلہ نہ ہارنے والی اور متحد قوم ہے ،آج کا دن مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے سکیورٹی فورسز کے شہداء نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت کی ہے

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیوں اور کیمپس کا انعقاد

 لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب منعقد 

 قیام کے دِن ہی سے پاکستان کی کہانی مزاحمت اور جہد مسلسل کی رہی 

Leave a reply