سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری اور منظر صہبائی کی ملاقات ڈرامہ سیریل دھوپ کی دیوار کے دوران ہوئی ، اس کے بعد ہم کافی عرصہ تک نہ ملے، لیکن جب دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے پرپوز کر دیا اور کہاکہ شادی کر لیتے ہیں. میں نے اپنے بچوں سے بات کی ، مجھے لگا کہ ان سے بات کرنی چاہیے ، میرے بچوں نے کہا کہ یقینا آپ کی زندگی ہے آپ کو بہتر فیصلہ کرنے کا حق ہے آپ بالکل شادی کریں ہم آپ کے اس فیصلے میںمکمل طور پر آپ کے ساتھ ہیں آپ گھبرائیں نا. یوں میری اور منظر کی شادی ہو گئی .
میں اور منظر آپس میں اچھی انڈر سٹینڈنگ رکھتے ہیں ، ہم ایک دوسرے کے مزاج کو بھی بہت جلد سمجھنے لگے تھے ، اس لئے ہم نے ایک دوسرے کا ہمیشہ کے لئے ہونے کا فیصلہ کر لیا، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے بہت اچھا فیصلہ کیا، منظر نہ صرف میرے شوہر ہیں بلکہ میرے بہت اچھے دوست ہیں. انہوں نے کہا کہ ”میںجانتی ہوں کہ اس شادی کو لیکر بہت تنقید بھی ہوئی لیکن مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا. کیونکہ میںسمجھتی ہوں ہر کوئی ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتا.”