شے گل جڑانوالہ واقعہ پر بول پڑیں. گلوکارہ نے افسوس کااظہار کر دیا

مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کہوں
0
73
shae gill

پسوڑی گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ شے گل نہایت ہی حساس لڑکی ہیں ان کا مذہب عیسائیت ہے ، لہذا وہ مسیحی برادری کے ساتھ اس ناطے کچھ زیادہ ہمدردی رکھتی ہیں. حال ہی میں‌جڑانوالا میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے کیونکہ قائداعظم نے جب پاکستان بنایا تھا تو انہوں نے کہا تھاکہ یہ ملک اقلیتوں کا بھی ہے. گلوکارہ شے گل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں‌ حالیہ واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے حالیہ نفرت انگیز جرائم کے بارے میں معلوم ہوا، مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کہوں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اکثر ہوتے ہیں اور ان میں سے بہت لوگوں کو جھوٹے الزامات کے ذریعے پھنسایا جاتا ہے، یہ انتہائی دردناک ہے۔

”دوسری طرف شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے بھی دکھ کا اظہار کیا” ، قیصر خان نظامانی نے بھی جڑانوالہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اسی طرح‌سے اداکارہ اشنا شاہ بھی کہا کہ جو ہوا غلط ہوا ہے نہیں ہونا چاہیے، اداکارہ زارا نو عباس نے لکھا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ جناح کے بنائے ہوئے پاکستان میں مسیحی برادری کو اس قدر خوفناک چیز سے گزرنا پڑا، ہم شرمندہ ہیں، کیونکہ نہ اب یہ جناح کا پاکستان ہے اور نہ ہی ریاست رحم کرنے والی ہے۔

اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

Leave a reply