لاہور ہائیکورٹ نے تین مرلے جائیداد کے 44 سالہ پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے مرحومہ خورشید بیگم کی اپیل پر 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے درخواست گزار کی گجرات میں 3 مرلے کے گھر کا قبضہ دینے کی اپیل مسترد کر دی
1979 میں محمد افضل نے عبدالواحد کو 3 مرلے اراضی گجرات میں فروخت کی اوراس کے بعد محمد افضل کی والدہ مرحومہ خورشید بیگم نے یہ دعویٰ دائر کر دیا کہ بیٹا نشے کا عادی تھا لہذا فروخت کی رجسٹری کالعدم قرار دی جائے، قبل ازیں سول کورٹ نے بھی مرحومہ خورشید بیگم کا دعویٰ مسترد کیا اور پھر اپیلٹ کورٹ نے بھی یہ دعویٰ مسترد کر دیا تھا، جسٹس سلطان تنویر نے سول اور اپیلٹ کورٹس کے فیصلوں کو درست قرار دیتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ خورشید بیگم اپنے بیٹے کے نشئی ہونے سے متعلق میرٹ کے مطابق دلائل نہیں دے سکیں لہذا 3 مرلے اراضی کی فروخت درست قرار دی جاتی ہے عدالت نے درخواست گزار کی اپیل بھی ناقابل سماعت قرار دی
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس