مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس

0
58
مندر-حملہ-کیس،-متعلقہ-ایس-ایچ-او-کو-ابھی-تک-گرفتار-کیوں-نہیں-کیا-گیا؟-چیف-جسٹس #Baaghi

مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں رحیم یار خان مندر پر حملے کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کرلیا ،عدالت نے ہندو بچے کو تھانے میں بند کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا سپریم کورٹ نے گرفتار ملزمان کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب حکومت کیساتھ مل کر بھونگ میں ڈاکووَں کیخلاف کاروائی کریں مقامی شخص کی جانب سے پولیس تھانے کیلئے زمین دینے کی پیشکش پر غور کیا جائے،

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا؟ صرف محکمانہ کارروائی کافی نہیں ایس ایچ او کو گرفتار ہونا چاہیے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ مندر پر حملہ کرنے والے 95 افراد کو گرفتار کیا ہے گرفتار افراد کی چہرہ شناسی کیلئے نادرا سے معاونت لی جارہی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ فوٹیج میں سب کے چہرے واضح تھے جو پہچانے جاسکتے ہیں،آپ نے نادرا کو خط لکھ دیا ہوگا اور اس کی مرضی ہےدوسال بعد جواب دے پولیس کا کام خط لکھنا نہیں ،خط بابو لکھتے ہیں، پولیس نے کارروائی کرنا ہوتی ہے،

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس گزشتہ روز چیئرمین ہندو کونسل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے بعد لیا تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں مندر کو توڑنے نقصان پہنچانے کی مذمتی قرارداد منظور

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

Leave a reply