خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا

0
42
nig kabi

خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا،

گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی،نگران صوبائی کابینہ کے 9 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا ،نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر, بیرسٹرفیروزجمال شاہ، احمد رسول بنگش،آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا، تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی

واضح رہے نگراں وزیر اعلی اعظم خان نے الیکشن کمیشن کے حکم پر نگراں کابینہ ختم کردی تھی نگراں کابینہ پر کرپشن اور سیاسی وابستگی کے الزامات تھے، الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزراء کو ہٹانے کا کہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد کابینہ اراکین سے استعفے مانگے تھے۔

پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

Leave a reply