مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے اور وہاں قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات اور ان کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کے لئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے جبکہ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی لندن طلب کیا ہے جو آئندہ دنوں میں پہنچیں گے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں قائدین کی ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر ملکی سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف پرائیوٹ ائیر لائن کے ذریعےلندن چلے تھے شہباز شریف کی نواز شریف سے آج رات لندن میں ملاقات متوقع ہے۔ جبکہ اس سے قبل نجی ٹی وی نے فیملی ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اہل خانہ میں سلیمان شہباز بھی شامل ہیں، سابق وزیراعظم شہباز شریف براستہ قطر لندن روانہ ہوئے ہیں۔
فیملی ذرائع نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کرائی ہے کہ سابق وزیراعظم ستمبرکے وسط تک برطانیہ میں قیام کرینگے۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم شہبازشریف اپنے اوراہلیہ کےعلاج کیلئے لندن جارہے ہیں، شہباز شریف لندن میں اپنا پہلے سے شیڈول چیک اپ کرائیں گے، شہباز شریف لندن قیام کے دوران پارٹی کی معمول کی سیاسی سرگرمیاں بھی دیکھیں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز پارٹی کی سیاسی مہم جاری رکھیں گی، نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ شہباز شریف اور سینئرقیادت ستمبر کے پہلے ہفتے میں کریگی۔ جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی تک مریم نواز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی، ستمبر کے پہلے ہفتے میں ن لیگ کی سینئر رہنما بھی نواز شریف سے ملنے لندن روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، عطاتارڑ اور ایاز صادق کی لندن روانگی متوقع ہے۔








