معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی جو کہ کافی بلنٹ ہیں ، ان کے دل میںجو آتا ہے بول دیتی ہیں اپنے مزاج کی خاتون ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بہت آسان نہیں ہے . ایمان علی کبھی بہت زیادہ اچھی ہوجاتی ہیں اور کبھی ان کا مزاج ایسا ہوجاتا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان سے زیادہ بد تمیز کوئی نہیں ہے ، انہوں نے حال ہی عمران اشرف کے شو مذاکرات میں شرکت کی اس میں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق کھل کر بات کی اور کہا کہ میں زیادہ تر فلمیں ڈرامے وغیرہ نہیں کرتی کیونکہ مجھے ایک ایسی بیماری ہے جس میں چلا پھرا نہیں جاتا، آنکھوں کی بینائی چلی جاتی ہے، ڈیرھ سال ہو گیا میرے ہاتھ کام نہیں کر رہے یعنی کہ سن ہو جاتے ہیں۔
”اس بیماری کا نام مٹلیپل سیکروسس ہے”۔یہی وجہ ہے کہ یہ زیادہ تر لائیو شوز، انٹرویوز بھی نہیں دیتیں کیونکہ بولتے وقت الفاظ صحیح سے ادا نہیں ہوتے، آپس میں الفاظ مل جاتے ہیں. اور لوگوں کو لگتا ہےکہ شاید میں ان کو نظر انداز کررہی ہوں اور ان کو کچھ نہیں سمجھتی. حالانکہ میںتو ایک سیریس قسم کی بیماری کے ساتھ جُوج رہی ہوں. لیکن پھر بھی کسی نہ کسی شو میں چلی جاتی ہوں.