پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے ملک بھر میں ایکشن کمیٹی کی اپیل پر بھر پور احتجاج جاری ہے

کراچی سمیت ملک بھر کے تمام بکنگ دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں، بکنگ دفاتر کے باہر ملازمین نے شدید نعرے بازی کی،
تنخواہوں میں اضافے اوربل کی نامنظوری کے حوالہ سے نعرے بازی کی گئی، ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔نااہل اور نالائق سی ای اوعامر حیات کی فوری برطرف کیا جائے،انتقامی کاروائیوں سے حالات کی خرابی کی ذمہ داری سی ای او عامر حیات پر ہو گی۔

ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں اور تشدید ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں -سی ای او عامر حیات ہوش کے ناخن لے ،احتجاج میں مزید شدت آئے گی،

پی آئی اے ایکشن کمیٹی آف ایمپلائز کا احتجاج ،مین کراچی بکنگ افس سے دو رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا، پی آئی اے ایکشن کمیٹی آف ایمپلائز کے کارکنان پرامن احتجاج کررہے تھے آج پاکستان بھر کے بکنگ آفس صبح 9 سے شام 5 بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا ،سئینر وائس پریزیڈنٹ محمد اشرف، وائس پریزیڈنٹ ضمیر چانڈیو کوگرفتار کر لیا گیا،

واضح رہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور ملازمین کی تنخواہیں کم ہونے کے خلاف پی آئی اے، سی بی اے اور دیگر نمائندہ تنظمیوں نے انتظامیہ اور نگران حکومت کو گزشتہ دنوں 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ نہ ماننے کی صورت میں ہڑتال سمیت ہر قسم کے راست اقدام کا اعلان کیا تھا

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

Shares: