انوارالحق کاکڑ کینیا کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

دوران انوار الحق کے ہمراہ نگراں کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی ہوں گے۔
0
55
Anwar Ul Haq Kakar

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کینیا کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ کے ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورہ کینیا کا امکان ہے، اور دورے کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کینیا کے سرکاری دورے کے دوران انوار الحق کے ہمراہ نگراں کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی ہوں گے۔

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں کینیا پاکستان تعلقات، تجارتی امور اور تعاون پر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ تجارت اور سرمایہ کے مواقعوں سے متعلق معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز

خیال رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد دی تھی جب کہ اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈےکی حمایت کی خواہش کا اعادہ کیا تھا ۔

جبکہ امریکی سفیر سے ملاقات میں نگران وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں، تعلقات کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار پر ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جمہوری منتقلی کے دور میں آئینی تسلسل فراہم کرے جبکہ نگراں وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کرنے میں امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کےحصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a reply