جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا عبدالصمد ہالیجوی طویل علالت کے بعد وفا پا گئے ہیں
مولانا عبدالصمد ہالیجوی کئی دنوں سے علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے،انکی نماز جنازہ بعد از مغرب متصل خانقاہ ھالیجوی شریف تحصیل پنوعاقل ضلع سکھر میں ادا کی جائے گی،سائیں عبدالصمد ھالیجوی درگاہ ھالیجوی کے سجادہ نشین تھے
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی سندھ کے امیر اور عظیم روحانی پیشوا سائیں عبدالصمد ہالیجوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ سائیں عبدالصمد ہالیجوی کے سانحہ ارتحال کی خبر افسوسناک ہے ۔ حضرت کی وفات ملک بھر اور خصوصا صوبہ سندھ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔سائیں ہالیجوی کی وفات سے میرے لئے دعا کا ایک اور باب بند ہوگیا ہمیشہ سرپرستی کی ،رہنمائی کی ،دعائیں دیں ،مشفق مشیر ،با وفا ساتھی اور مخلص مشیر تھے ۔ محضرت مرحوم میرے شفیق بزرگ ،رہنماء اور جماعت کا سرمایہ تھے ۔مرحوم ہماری تابناک روایات کے امین تھے مرحوم نے خانقاہ میں سالکین اور سیاسی میدان میں کارکنوں کی بھر پور رہنمائی کی ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے خانقاہ سے باہر نکل کر عملی میدان میں بھی ظلم وجبر کا مقابلہ کیا ۔حضرت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ دعا گو ہوں کہ اللہ کریم ان کے ساتھ رحم وکرم والا معاملہ فرمائے ،درجات بلند فرمائے رب کریم ان کے متعلقین ،مریدین ،تلامذہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے،آمین
بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد
بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران
بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟
مولانا اسعد محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی سندھ کےامیر،درگاہ ھالیوجی کےسجادہ نشین سائیں عبدالصمد ھالیجوی کی رحلت کا سن کربے حد افسوس ہوا،سائیں عبدالصمد ھالیجوی جمعیت علماء اسلام کے مخلص سرابراہان میں اور جماعت کا سرمایہ تھے،سائیں عبدالصمد ھالیجیوی نے درگاہ سے باہر سندھ کی سیاست میں ہمیشہ بڑا اہم کردار آدا کیا
https://twitter.com/AsadMahmoodJUI/status/1696419217333989754