نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرناچاہتے ہیں-
باغی ٹی وی :میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا وزیراعظم انوار الحق نے کچھ ہدایات جاری کی ہے ان پر عمل کرنا ہےجس طرح حرف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح شعیہ سنی ساتھ ساتھ ہیں، ہمارے معاشرے سے اعتراض ختم ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے۔
نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا سختیاں اور منافقت سب کو ختم ہونا چاہیے، اگلا الیکشن ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے، قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے مایوسی کفرہے، جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں یہ اللہ کا معاملہ ہے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے، ہم حجاج کی بہترین خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
ستمبر 1965کی جنگ کے دوران فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری
جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ آج ملک کے حالات پریشان کن ہیں، ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ثقافتی مسائل ہیں درپیش ہیں، علمائے کرام اور طلبہ نے قوم کو مایوسی سے نکالنا ہےمدارس اہم کام کررہے ہیں، ہمیں ان پر ناز ہے، انہی مدارس نے دینی علم کو محفوظ کررکھا ہے، اسپین میں اگر مدارس قائم ہوجاتے وہ سلوک نہ ہوتا جو آج ہوا، 100 سال بعد ہم نہیں ہوں گے لیکن قرآن سے رہنمائی کی روشنی ملتی رہے گی۔
بجلی کے بلوں میں اضافے پرسراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ خارجی چیلنجز کا بھی سامنا ہے، ہمیں آئے کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ 16 اگست کو جڑانوالہ کا واقعہ ہوجاتا ہےکچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرناچاہتے ہیں، اس خوبصورت ریاست کوموددی کا ہندوستان نہیں بننےدیں گے علمائے کرام دنیا کو بتائیں ہم پرامن ملک ہیں، دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں، یہ 23 کروڑعوام کی بھی ذمہ داری ہے، نظریاتی سرحدوں کی ذمہ داری بھی ہم سب پر ہے، ہم پاکستان کے جیدعلما کو دعوت دی ہے، ان سے معیشت سمیت دیگر اہم مضامین پر بات ہوگی۔
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی
دوسری جانب نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے صوبے میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہےگا، وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں نقائص کے باعث بہتری کی گنجائش ہے، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں ماضی میں بہت کرپشن ہوئی جس کیلئے پروگرام کا آڈٹ کروایا جا رہا ہے پنجاب کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے آنکھوں کا علاج دو ہفتوں کیلئے معطل ہے-