نامور وکلا،پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور سردار لطیف کھوسہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس کی ہے
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حالات یہ ہوچکے ہیں کہ ملک کو آئین پاکستان کے بغیر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے دو صوبوں میں 90 روز کے اندر الیکشن نہیں کروائے گئے ،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری ہوئی ، ہائیکورٹ ججز کے احکامات نہیں مانے جارہے صحافی عمران ریاض لاپتہ ہیں پرویز الہی کو دن دیہاڑے اغوا کرلیا جاتا ہے ، اگر الیکشن وقت پر ہو جائیں تو ملک ٹھیک چل سکتا ہے۔ ہم موجودہ صورتحال میں خاموش نہیں رہیں گے بلکہ وکلا تحریک چلائیں گے، وکلا تحریک کا آغاز پشاور سے ہوگا
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 15 اپریل کو ایک راونڈ ٹیبل کانفرنس ہوئی تھی، ہم اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وکلا کا کردار اس میں اب ادا ہونا چاہیئے، وکلا راہنماوں سے مشاورت کرکے اسی کانفرنس کے تسلسل میں مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، طوائف الملوکی چل رہی ہے،نگران حکومت نگران نہیں بلکہ چیئر ٹیکر ہے ، مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ،ابجلی اور چینی کی قیمتوں میں چئیر ٹیکر حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ،آج ہم اپنا لائحہ عمل دے رہے ہیں پاکستان لائرز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جو کیسز سنے جا چکے ہیں ہماری درخواست ہے کہ عمر عطا بندیال ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے اُن کے فیصلے سنا کر جائیں، بندیال صاحب کے پاس دو اوور ہیں چھکے ماریں اور میچ جیت جائیں،
دوسری جانب پاکستان لائیرز ایکشن کمیٹی نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیئے ، وکلا ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر کی جانب سے جن بلوں پر دستخط نہیں کیے گئے وہ پارلیمنٹ کے ایکٹ نہیں ہیں ۔آئین کو بحال کر کے سب اسکے تابع ہوں ۔ ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل نہیں ہو سکتے ۔ نوے دن کے اندر قانون کے مطابق الیکشن کروائے جائیں ۔ الیکشن میں ہر سیاسی جماعت کو حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے ۔ بجلی کے بلوں میں عائد اضافی ٹیکسز کو فوالفور واپس لیا جائے
پاکستان بار کونسل نے 5 ستمبر کو وکلا تنظیموں کی کانفرنس کا اعلان کیا ہے،
پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی








