نگران وزیراعظم نے بجلی چوروں کیخلاف ایکشن کی ہدایت کردی

عبوری حکومت نے سرمایہ کاری کے حصول کی پالیسی پر توجہ کی
0
31
Anwar Ul Haq Kakar

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صوبوں اور سکیورٹی اداروں کو بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف ایکشن لینےکی ہدایت کردی ہے جبکہ اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی اجلاس ہوا، جس میں حکومت نے آئی ایم ایف سے ریلیف نہ ملنے کے بعد بجلی چوری روکنے، نادہندگان سے واجبات وصول کرنے اور سورج اور پانی سے بجلی کے چھوٹے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

جبکہ دوسری جانب غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی صارفین کو ریلیف کے لیے حقائق پر مبنی غیر روایتی حل تلاش کرنے کے لیےکوشاں ہے، حکومت بجلی بلوں کے معاملے پر مالیاتی اداروں سے وعدوں پر عمل درآمد کرے گی۔

علاوہ ازیں نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو مطمئن کرنے کے لیے حقائق پر مبنی فیصلہ کرےگی، گردشی قرضہ، بجلی چوری اور لائن لاسز بڑے چیلنجز ہیں، حکومت احتجاج کرنے والوں کے جذبات مجروح کیے بغیر مسئلےکا قلیل مدتی حل تلاش کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت نے سرمایہ کاری کے حصول کی پالیسی پر توجہ کی ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل معاشی بحالی کی حکمت عملی ہے، زراعت، معدنیات، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، دو یا اس سے زیادہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائےگی، بجلی اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Leave a reply