اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوگئی
0
65
dollar

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر اونچی اڑان بھری ہے اور 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ ہفتے ڈالر کے دونوں ایکسچینج مارکیٹوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد رواں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر نے اوپن مارکیٹ نے اونچی چھلانگ لگائی اور روپے کے مقابلے میں 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 331 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو لیا تھا.


خیال رہے کاروبار کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز ڈالرایک روپے بڑھ کر 329 روپے پر آ گیا تھا، تاہم بعد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور کاروباری دن کے اختتام تک 3 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر اوپن مارکیٹ میں 331 روپے کا ہوگیا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز ڈالر کے 3 پیسے کی کمی سے 305 روپے 43 پیسے کی سطح پر آنے سے ہوا۔ بعد ازاں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں معمولی کمی کا رجحان رہا تاہم کاروباری اختتام تک ڈالر 18 پیسے اضافے کے ساتھ 305 روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج گزشتہ ہفتے کے برعکس تیزی کا رجحان رہا اور 419 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 45732 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوگئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر گھٹ کر 1940ڈالر ہوجانے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے گھٹ کر 239100روپے ہوگئی جبکہ فی 10گرام سونے کی قیمت 500روپے گھٹ کر 204990روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a reply