ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس کیس،وفاق نے عدالت میں مہلت مانگ لی

عدالت نے اس سے قبل چار ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دے رکھی تھی
0
39
ihc

اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس متعلق نوٹس کے خلاف درخواست کے بعد وفاق کی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے وفاق کی متفرق درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے اس سے قبل چار ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دے رکھی تھی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ اٹارنی جنرل بیرون ملک ہیں جواب جمع کرانے کے لئے کچھ وقت دیا جائے ،آڈیو لیکس سے متعلق مرکزی کیس 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوزر چدھڑ سے ٹکٹ کے معاملے پر بات کر رہے تھے جب کہ ثاقب نثار نے بھی آڈیو میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کی تھی۔ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب تحریک انصاف کے نئے ٹکٹ ہولڈر افراد سے گفتگو کررہا ہے،انکو کہہ رہا ہے ابو 11 بجے تک دفتر آجاتے ہیں،ٹکٹ دلوانے پر انکا شکریہ ادا کرنے آجائیں،ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے کم نہیں لانے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی نجم الثاقب نےاسپیکر اسمبلی کی بنائی گئی اسپیشل کمیٹی کی تشکیل چیلنج کر رکھی ہے۔

زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

Leave a reply