بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن آج بھارت پہنچیں گے، وہ نو ستمبر سے ہونے والی جی 20 کانفرنس میں شریک ہوں گے، جوبائیڈن کی مودی سے بھی ملاقات ہو گی، جوبائیڈن کا امریکہ کا صدر بننے کے بعد بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے
دہلی میں کچی آبادیوں کو ڈھانپ دیا گیا ہے، مودی کی جانب سے جھوٹی نمائش کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کا منافقانہ چہرہ دنیا کے سامنے آنا ہے اسلئے بھارت نے دنیا کو دکھانے کے لئے کچی آبادیوں کو ڈھانپ دیا، مقامی لوگوں کو گھروں سے نکال دیا، بھکاریوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا،بھارت کی جی 20 اجلاس کی میزبانی، عالمی سطح پر بھارت کا مصنوعی چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ،مرکزی دہلی کے چاروں اطراف مودی سرکار کی جانب سے خوشامد زوروں پر ہے منافقانہ طرز اپناتے ہوئے دہلی میں قائم کچی آبادیوں کو ڈھانپ دیا گیا اور ان کے چہرے پر G 20 کے پوسٹر لگائے گئے جب کہ دہلی میں قائم کچی آبادیوں کی نقل و حرکت بھی انتہائی محدود کر دی گئی مرکزی دہلی کے ارد گرد نقل و حرکت پر پابندیوں کے ساتھ کنٹرول زون قائم کیا گیا ہے،وسطی دہلی میں تمام پبلک ٹرانسپورٹس اور دکانوں کی بڑے پیمانے پر بندش کی گئی،دہلی کے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،دہلی کے مقامی لوگوں کو اگلے 3-4 روز تک ان مشکلات سے گزرنا پڑے گا ،دوسری جانب جھوٹی نمودونمائش کے لئے مودی سرکار نے G 20 میں آنے والے مہمانوں کے لیے دھوم دھام اور چمک دمک کا انتظام کیے رکھا ہے
امریکی صدر جوبائیڈن بھارت میں آئی ٹی سی موریا شیرٹن ہوٹل میں قیام کر سکتے ہیں، جوبائیڈن اگر اس ہوٹل میں ٹھہرے تو انہیں ہوٹل کی چودھویں منزل پر ٹھہرایا جائے گا، ہوٹل کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے، خصوصی لفٹ بھی لگائی گئی ہے، بائیڈن اور انکے عملے کے لئے ہوٹل میں تقریبا چار سو کمرے بک ہیں،آٹھ سے دس ستمبر تک انڈین دارالحکومت مکمل طور پر شٹ ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ ایئر فورس نے آسمانوں کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔ سکول کالج دفاتر شاپنگ مالز یہاں تک کہ آن لائن فوڈ ڈلیوری بھی بند ہوگی۔ صرف میڈیکل سٹور کھلے ہوں گے۔
دہلی میں جی 20 کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی انتہائی سخت رکھی جائے گی، بھکاریوں، نشے کے عادی افراد اور خواجہ سراؤں کے بھی باہر آنے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، پولیس نے ہنومان مندر، بنگلہ صاحب گردوارہ سمیت دیگر مقامات پر آپریشن کیا اور خواجہ سراؤں، بھکاری، نشے کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا، اور اعلان کیا کہ کوئی بھی باہر نہیں آئے گا جو آئے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا،حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پہاڑ گنج اور اجمیری دونوں پھاٹکوں سے بھی ان لوگوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے
برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے
بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت
پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا
بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ
جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں
بھارت کو گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت ملی تھی، نئی دہلی میں نو دس ستمبر کو منعقد ہونے والا 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس سال بھر میں منعقد ہونے والے تمام G20 عمل اور میٹنگوں کا اختتام ہوگا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا،
گروپ آف ٹوئنٹی (G20) میں 19 ممالک شامل ہیں، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ۔ اور امریکہ اور یورپی یونین،