جی 20،نائیجرین صدر پہنچے بھارت،مہمانوں کو دیا جائیگا چاندی کے برتنوں میں کھانا

جن ہوٹل میں مہمانوں کو ٹھہرایا جانا ہے وہان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے
0
54
g20

بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں،جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں

نائیجیریا کے صدر وفد کے ہمراہ بھارت پہنچے ہیں،بھارت پہنچنے پر بھارتی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے ایئر پورٹ پر انکا استقبال کیا،نائیجرین صدر وہ پہلے مہمان ہیں جو کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں،نائیجریا کے وزیر خارجہ یوسف تگر اور بھارت میں نائجیریا کے ہائی کمشنر احمد سولے بھی موجود تھے

بھارت میں جی 20 اجلاس آٹھ سے دس ستمبر کو ہو رہا ہے، بھارت اپنے مہمانوں کی خدمت کے لئے تیار ہے،مہمانوں کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کمرے بک ہیں، مہمانوں کے کھانے کے لئے خصوصی مینو بنایا گیا ہے،الگ الگ ممالک کے مہمانوں کے لئے کھانے بھی الگ الگ ہوں گے،مہمانوں کے لئے باجرے کے آٹے سے بنی خصوصی مٹھائی بھی بنائی گئی ہے،مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کے لئے بھارت نے خاص برتن بھی بنوائے ہیں تا کہ بھارتی ثقافت بھی مہمانوں کے سامنے آ سکے، برتن چاندی کے بنائے گئے ہیں،مہمانوں کے ناشتے کے مینو میں ہائی ٹی، دوپہر کے کھانے کا مینو الگ اور رات کے کھانے کا الگ ہو گا،جن ہوٹلوں میں مہمانوں نے قیام کرنا ہے وہاں خصوصی تیار کئے گئے برتن پہنچا دیئے گئے ہیں، تمام مہمانوں کو چاندی کے برتنوں میں کھانا دیا جائے گا،

امریکی صدر جوبائیڈن بھی جی 20 کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارت آ رہے ہیں، امریکی صدر کو آئی ٹی سی موریا کے ہوٹل سویٹ چانکیا میں ٹھہرایا جائے گا، اس ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ ایک دن کا آٹھ لاکھ روہے ہے، یہ ہوٹل 2007 میں بنا تھا،سابق امریکی صدر اوباما بھی جب بھارت آئے تھے تو اسی ہوٹل میں ٹھہرے تھے، برطانوی وزیراعظم رشی سنک کو لا ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، جن ہوٹل میں مہمانوں کو ٹھہرایا جانا ہے وہان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے،

چینی صدر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار 

برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

بھارت کو گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت ملی تھی، نئی دہلی میں نو دس ستمبر کو منعقد ہونے والا 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس سال بھر میں منعقد ہونے والے تمام G20 عمل اور میٹنگوں کا اختتام ہوگا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا،

گروپ آف ٹوئنٹی (G20) میں 19 ممالک شامل ہیں، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ۔ اور امریکہ اور یورپی یونین،

Leave a reply