بالی وڈ کی سینئر اداکارہ پونم ڈھلون کی بیٹی پالوما اور سنی دیول کے بیٹے راج ویر کے ساتھ ڈبییو کررہی ہیں، یہ فلم 5 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی ریلیز قریب آنے پر پونم ڈھلون کی بیٹی پر اقربا پروری کے الزامات لگ گئےہیں. اداکارہ برس پڑی ہیں اقربا پروری کے الزامات لگانے والوں پر، انہوں نے کہا ہے کہ میری بیٹی نے فلمیں حاصل کرنے کےلئے کئی بار آڈیشنز دئیے تب جا کر اسکو فلمیں ملیں ہیں. اور میں نے کسی بھی فلمساز کو فون کرکے اپنی بیٹی کو کام دینےکی سفارش نہیں کی ہے. میری بیٹی کا شوق ہے ایکٹنگ سو اس نے قسمت آزمائی ہے فلم میں کام کیا ہے شائقین پردے پر دیکھ کر خود ہی فیصلہ کر لیں گے کہ وہ اداکاری میں اپنا کیرئیر بنا سکتی ہے یا نہیں،
پہلے ہی اس طرح کے الزامات لگانا نہایت ہی گھٹیا حرکت ہے. اداکارہ نے مزید کہا کہ ”میری بیٹی نے دوونوں فلمیں حاصل کرنے کے بہت تگ و دو کی ”. میری بیٹی پالوما نے کئی بار آڈیشن دیا، اسے تمام پراسس سے گزرنا پڑا، جو نئے اداکار کو پیش آتے ہیں تاہم اقربا پروری کے تبصرے پڑھ کر دکھ ہوتا ہے۔پونم ڈھلون نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ منفی ذہنیت کے افراد جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ درست نہیں۔