5 کروڑ میں وکالت کی ڈگری خریدنے کا الزام غلط ہے ماورا حسین

اگر میرے پاس 5 کروڑ روپے ہوتے تو میں ڈگری نہ خریدتی کچھ اور کرتی
0
41
mawra hussian

معروف ماورا حسین نے 2019 میں یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی تعلیم حاصل کی ہے اور جب ان کی تعلیم مکمل ہوئی تو انہوں نےاپنی کانووکیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاونٹس میں شئیر کی تھیں۔جس پر ان کو مبارکبادی پیغامات موصول ہو ئے تھے ، لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک پراپگینڈا بھی شروع ہو گیا تھا کہ ماورا نے لندن یونیورسٹی سے یہ ڈگری پانچ کروڑ روپے میں خریدی ہے. اس پر ماورا حسین نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر غلط الزام لگایا گیا کہ میں نے 5 کروڑ روپے میں لندن یونیورسٹی سے ڈگری خریدی ہے. پہلی بات تو یہ ہے کہ باہر کے ملکوں سے پیسے دیکر ایسی کوئی ڈگری نہیں خریدی جا سکتی .

دوسری بات یہ کہ اگر میرے پاس 5 کروڑ روپے ہوتے تو میں ڈگری نہ خریدتی کچھ اور کرتی، انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کے پاس کہاں سے اتنا وقت نکل آتا ہے کہ وہ دوسروں پر الزامات لگانےکے لئے پلاننگ کر لیتے ہیں.” انہوں نے کہا کہ میں نے وکالت کی ڈگری اپنے شوق سے حاصل کی ہے”. یاد رہے کہ ماورا حسین پاکستان کی بہترین آرٹسٹ ہیں انہوں نے بالی وڈ میں‌بھی کام کیا لیکن انہوں نے وہاں کام کا سلسلہ محض ایک فلم تک محدود رکھا.

میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

Leave a reply