بجلی چوروں کیخلاف کاروائی،21 افراد گرفتار،16 کروڑ جرمانہ

بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں
0
48
bijli chor

عوام نے بجلی کے اضافی بلوں پر احتجاج شروع کیا تو حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا،

بجلی کے بل تو کم نہ ہو سکے البتہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھی خوش آئند ہے، نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، آپریشن کے حوالہ سے سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے ابھی یہ آغاز ہے یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہوجائے گا اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتا چلا ہے اوربجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 16کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہو چکے ہیں

دوسری جانب آئیسکو نے بھی اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سمیت مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، آئیسکو نے بجلی چور صارفین پر 75 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں، فیسکو کی کارروائی، مزید 57 بجلی چور پکڑ لیے گئے ،پکڑے جانے والے بجلی چوروں کو 46 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا،2 دن میں فیسکو ٹیموں نے بجلی چوری کے کل 106 کیسز پکڑے ،اب تک بجلی چوروں کے خلاف 16 مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں،2 دن میں بجلی چوروں کو 88 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا

وزارت توانائی کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوسرے روز 13 اضلاع میں 319 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ اس دوران جام پور میں دو اور بہاولپور میں ایک بجلی چور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ میپکو کی جانب سے 316 بجلی چوروں کے خلاف بھیجی گئی درخواستوں پر پولیس نے 68 مقدمات درج کرلئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 306 گھریلو، 9 تجارتی، 3 زرعی اور 1 صنعتی صارف بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 79 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ میپکو ٹیموں نے ملتان میں 58، ڈی جی جان میں 63، وہاڑی میں 20 بجلی چور پکڑے۔ بہاولپور میں 28, ساہیوال میں 34 اور رحیم یار خان میں 45 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ مظفر گڑھ میں 41، بہاولنگر اور خانیوال میں 15،15 بجلی چور پکڑے گئے

مظفر گڑھ میں سابق ایم پی اے کا بھی بجلی کا میٹر جعلی نکلا، سابق ایم پی اے کے مطابق ان کا گھر سولر پینل پر ہے، ملتان، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی اور بہاولپور سے 290 بجلی چور پکڑے گئے، 1 کروڑ 66 لاکھ روپے جرمانہ لگا دیا گیا

لاہور شہر میں بجلی چوروں کیخلاف گھیرا تنگ، چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کمر کس لی۔ ڈی سی لاہور کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کی کنونیر ہوں گی جس میں ڈی ایس پی سکیورٹی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی سپیشل برانچ اور ایس ای سرکل 1 لیسکو کمیٹی ممبران ہونگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل و گھریلو صارفین کنکشنز کی تعداد اور لائن لاسز کے بارے میں متعلقہ افسران کمیٹی ممبران کو بریفنگ کریں گے۔کمیٹی بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے گا اور بجلی چوری والے مقامات سے بجلی تنصیبات کنکشن فوری منقطع کیے جائیں گے جبکہ ایکسیئن متعلقہ کمرشل یا گھریلو مقام سے کنکشن منقطع کرنے کا پابند ہوگا۔محکمہ پولیس بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج اور 14 دنوں میں تفتیش مکمل کرنے پر کمیٹی کو رپورٹ کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ شہر میں بجلی چوروں کیخلاف موثرکارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی اس طرح لیسکو، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ حکمت عملی سے بجلی چوری پر قابو بھی پایا جاسکے گا۔ مزید انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ بجلی چوروں اورکندہ مافیا کیخلاف شکایات کا اندراج کروائیں انہوں نے کہا کے ضلعی انتظامیہ ٹال فری نمبر پر شکایات کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

Leave a reply