اسلام آباد: ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے-

باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا کر بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، بجلی چوری پراب تک 35 کروڑ ، 20 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، بجلی چوری پر لیسکو اور میپکو میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہترکام ہو رہا ہے-

دوسری جانب ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھرمیں بجلی چوروں کو اب تک 35.2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور بجلی چوری کے 4 ہزار 702 کیسز پکڑے گئے ہیں،ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف ایک ہزار 529 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 54 درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دی گئیں 7 سے 11 ستمبر بجلی چوروں کے خلاف کاروائی میں 194 افراد گرفتار ہوئے۔

پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری میں ملوث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ایک ملازم بھی گرفتار کیا ہے، میپکو اور لیسکو میں سب سے زیادہ بجلی چوری کے کیسز پکڑے گئےجبکہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن میں بجلی چوری کے ایک ہزار 317 کیسزرپورٹ ہوئےمیپکوریجن میں چار روزہ کاروائیوں میں 556 افراد کے خلاف ایف آر آرزدرج کروائی گئیں، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن میں ایک ہزار 159 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیسکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف اب تک 715 ایف آئی آرز درج ہیں، گیپکو ریجن میں 128، فیسکو میں 201 اور آئیسکو میں 95 بجلی چوری کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں پیسکوریجن میں اب تک 296،حیسکو 627کیسکو475 اورسیپکو سے 344 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

پاک فوج نے لانگ رینج چیمپئن شپ یوکےجیت کر تاریخ رقم کر دی

Shares: