چنیوٹ۔ سرکار نے 800 واسا ملازمین کو بیروزگار کر دیا

چنیوٹ

تبدیلی سرکار نے تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد سینکڑوں واسا ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔بیروزگار ہونے والے ملازمین کا حکومت کے خلاف احتجاج نعرے بازی سینہ کوبی
واسا چنیوٹ نے سینکڑوں ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد اچانک نوکریوں سے نکال دیا درجنوں ملازمین کا رجوعہ سادات واسا آفس کے سامنے شدید احتجاج نعرے بازی اور سینہ کوبی کی گئی بیروزگار کئے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار مزدور طبقہ کو بیروزگار کرکے کس چیز کا انتقام لے رہی ہے کیا مدینہ کی ریاست میں سینکڑوں خاندانوں کو زندہ درگور کرنا اچھا اقدام ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ عیدالفطر قریب ہے اور ہم اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں منانے کیلئے جوتی کپڑے بھی خرید کر دینے سے قاصر ہیں اور ہمارے گھروں میں فاقے ہیں دکانداروں نے ہمیں ادھار کھانے پینے کی اشیا دینے سے بھی انکار کردیا ہے مظاہرین نے موجودہ حکمرانوں سے فیصلہ واپس لینے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں چنیوٹ سے فیصل آباد کو دی جانے والی پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی دی ہے

Comments are closed.