سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اڈیالہ جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی
دائر درخواست میں کہا گیا کہ درخواستگزار سابق وزیر اعلی پنچاب،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور سینئر سیاستدان ہیں،درخواستگزار کو یکم ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا،جیل قوانین کے مطابق درخواستگزار جیل میں بہتر کلاس اور سہولیات کا حقدار ہے درخواستگزار کے ساتھ غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک رکھا جا رہا ہے،درخواستگزار کو ایسے سیل میں رکھا گیا جہاں وینٹیلیشن کا کوئی ذریعہ نہیں،ملزم کے سیل کے باہر ہوا اور وینٹیلیشن کو روکنے کیلئے بدنیتی سے دیوار کھڑی کی گئی ہے،درخواستگزار 77سالہ عارضہ قلب میں مبتلا ملزم ہے،درخواستگزار کے پاس عدالت کا آئینی دائر اختیار استعمال کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،عدالت درخوستگزار کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے،عدالت درخواستگزار کے سیل کے باہر سے دیوار ہٹانے کا حکم دے پرویز الہی کی جانب سے درخواست سردار عبدالرازق نے دائر کی
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز الہیٰ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اسلام آباد کے نظربندی احکامات پر یکم ستمبر کو گرفتار کیا گیا ہائیکورٹ نے 5 ستمبر کو نظربندی آرڈر معطل کر کے فوری رہائی کا حکم دیا رہائی کے احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے مطابق عدالتی حکم پرعملدرآمد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو رہا کر دیا گیا وکیل کے مطابق پٹیشنر کو پولیس لائنز کے گیٹ سے سی ٹی ڈی حکام نے دوبارہ گرفتار کیاوکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی میں گرفتاری عمل میں آئی لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد پولیس اورانتظامیہ کو توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری کر چکی ہے پرویز الہیٰ کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے کہ اس عدالت کے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟ لہٰذا آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جاتی ہے
پرویز الہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ
پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا
پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز
خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو








