پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے،
بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر یاسین ملک اور جنرل سیکریٹری فیصل راٹھور نے ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں چوہدری ریاض، یعقوب خان، لطیف اکبر، میاں وحید اور جاوید ایوب شامل تھے.جاوید بڈھانوی، چوہدری قاسم مجید، باذل نقوی، سردار ضیاء القمر، عامر یاسین اور نبیلہ ایوب نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،
پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے پی پی پی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وادی کے عوام کے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا ، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں،پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے بریفنگ میں بتایا کہ آزاد کشمیر 2700 میگاواٹ بجلی پانی سے پیدا کررہا ہے، وادی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں سستی بجلی مہیا کی جائے، آزاد کشمیر کے عوام کی ضرورت 370 میگاواٹ بجلی ہے، مہنگی بجلی پر وادی کے عوام سراپا احتجاج ہیں،
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات کا فی الفور ازالہ ہونا چاہئیے، سستی بجلی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہئیے، توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر میں پانی سے مزید بجلی پیدا کرنے کے چار ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کو فوری شروع کیا جائے، پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حکومت کے اندر رہ کر عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی، آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے، حق خودارادیت کے حصول تک پی پی پی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ڈیفنس میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکریٹری سونیا خان نیازی کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ بیگم شمیم خان نیازی کے انتقال پر ان کی صاحبزادی سونیا خان نیازی اور صاحبزادے طارق خان نیازی سے تعزیت کی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ بیگم شمیم خان نیازی کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے،بلاول کا کہنا تھا کہ مرحومہ بیگم شمیم خان نیازی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں تاریخ کے سنہری حرفوں سے لکھے جانے کے قابل ہیں، مرحومہ بیگم شمیم خان نیازی نے جمہوریت کیلئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، ان کی جدوجہد ناقابل فراموش تھی،
عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں
مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ
گزشتہ روز پی پی چیئرمین بلاول نے بھی ن لیگ پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ،ہمارے ایک اتحادی کے بارے میں کہا جاتا ہے جب مشکل میں ہوں تو پاؤں پڑتے ہیں جب وہ مشکل میں نہ ہوں تو گردن پکڑتے ہیں