پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ریما خان جو امریکہ میں‌رہتی ہیں وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اکثر اپنی وڈیوز شئیر کرتی ہیں اور اپنے مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں کہ وہ کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں . حال ہی میں‌ریما نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں‌وہ نہایت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں. اس وڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ لباس قیمتی ہو یا سستا کردار کو نہیں‌چھپا سکتا، اپنے کردار کو اچھا کرو ہر لباس میں‌ اچھے لگو گے.انہوں نے یہ پیغام مسکراتے ہوئے دیا. ان کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. ریما خان نے جیسے ہی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں‌کمنٹس کرنے شروع کر دئیے.

”کچھ صارفین نے لکھا کہ ریما خان نے بہت ہی سچی اور کھری بات کی ہے.” کچھ نے لکھا کہ ریما نے حقیقت کے قریب بات کہی ہے. یوں ریما خان کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ ریما خان کی جب سے ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی ہوئی ہے وہ امریکہ میں‌مقیم ہیںان کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ قرآن مجید حفظ کر رہا ہے. ریما کام کے سلسلے میں پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں،

کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

Shares: