اداکاری کو خیرباد کہہ دینے والی مشی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ڈراموں پر سخت تنقید کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج کے ڈراموں میں رشتوں کا مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہے جان بوجھ کر ایسی کہانیاں لکھی بنائی اور دکھائی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میںبگاڑ پیدا ہو. ایسا کرنے والوںکو دراصل پیچھے سے پیسے ملتے ہیں، دیور بھابھی ، نند ، سالی ، بہنوئی کے رشتوں کو گندا کرکے دکھایا جا رہا ہے. ان سے پوچھا جائے کہ ایسا کیوں دکھا رہے ہیں تو کہتے ہیںکہ جو ہو رہا ہے سوسائٹی میںوہی دکھایا جا رہا ہے. بھئی کوئی ان کو بتائے کہ
اگر محلے میںدس گھر ہیں اور ایک گھر میں ایسا ہوتا ہے یا ہو رہا ہے اس کا مطلب یہ نہیںہے دس کے دس گھر گندے ہیں اور گند کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ” ڈرامہ لکھنے والوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ وہ کیا لکھ رہے ہیں.. اور ان سے کیا ڈیمانڈ کرکے لکھوایا جا رہا ہے. خدا کے لئے ڈراموں کی ساکھ کو خراب مت کیجیے، دیکھنے والے ان سے بہت اثر لیتے ہیں.