پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ صلاح الدین کا پوسٹ مارٹم دوبارہ کرانے کیلیے تعاون کریں گے ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صلاح الدین کے اہلخانہ کا مطالبہ ہے کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا جائے، ہم تعاون کے لئے تیار ہیں.
راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کسی صورت ایسے واقعات برداشت نہیں کرے گی،واقعے کی انکوائری کیلیے جوڈیشل انکوائری کی درخواست بھیجی ہے،صلاح الدین کے والد کا مطالبہ ہے ڈی آئی جی لیول کے افسر تفتیش کریں،صلاح الدین کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے پوسٹ مارٹم دوبارہ کیا جائے،
صوبائی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی لیول کے افسر کی قیادت میں الگ سے انکوائری ہو گی
قبل ازیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں صلاح الدین کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر صلاح الدین کے والد کا کہنا تھا کہ صلاح الدین چورنہیں تھا،ہمیں انصاف دیاجائے،
صلاح الدین کے والد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو 8 مطالبات پیش کیے ہیں، ہمیں وزیراعلیٰ نےبلایا،انصاف کیلئے آئے ہیں،صلاح الدین ذہنی طورپرٹھیک نہیں تھا،اس کے بازوپرلکھا تھا صلاح الدین کوپہلے بھی پولیس نے گرفتارکیا،پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا تھا،صلاح الدین کوپولیس نے دوران حراست تشدد سے ہلاک کیا،
صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداری نے صلاح الدین کے والد کوانصاف دلانےکی یقین دہانی کروائی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کی ہلاکت پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے، کسی کوقانون سےتجاوزکرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی
پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط
صلاح الدین قتل کیس، وزیراعلیٰ پنجاب خود نہ جا سکے، لواحقین کو طلب کر لیا