میرا پیٹ خراب ہے،پرویز الہی کا جج سے مکالمہ

0
42
parvez elahi

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کا کیس ،سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا

عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کر رکھی ہے ،پرویز الہی کی جانب سے فیملی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الہی صاحب دوسرے کیسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ،وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ جی اینٹی کرپشن سے متعلق مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،

اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت ، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین اور پرویز الہی کے درمیان ‘اجنبی’ مکالمہ ہوا، پرویز الہی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیٹ خراب ہے ،جج ابو ذلحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا ، پرویز الہی نے کہا کہ میرے سیل کے باہر بھی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے ،تازہ ہوا تک نہیں آتی میرے سیل کے باہر ایک اجنبی کو بٹھایا ہوا ہے ، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ اجنبی کون ہے اس کا نام ہی اجنبی ہے کیا ؟ چلین پتہ کرتے ہیں اجنبی کون ہے ؟

جیل کے کھانے سے میری طبیعت اچھی نہیں رہتی، پرویز الہی
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نواز اور شہباز شریف ہیں، جیل کے کھانے سے میری طبیعت اچھی نہیں رہتی،الیکشن بروقت ہونے چاہیے کیونکہ نظام رکا ہوا ہے ،حالات کے پیش نظر تمام سیاستدانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہ سکتا،پاکستان کے سارے مسائل نواز شریف کے کھڑے کیے ہوئے ہیں،

پرویز الہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply