امیتابھ کی شادی سے پہلے میں انکے ساتھ ڈرائیو پر جاتی تھی فریدہ جلال

مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمارا یہ تعلق آج بھی قائم ہے۔
faridA

سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی نہیں ہوئی تھی میں ان کے ساتھ ڈرائیو پر جایا کرتی تھی ، ان کے ساتھ میری دوستی تھی ، مجھے آج بھی یاد ہے کہ یہ دونوں شادی سے قبل پالی ہل وغیرہ جاتے تو مجھے میرے گھر سے پک کرلیتے تھے پھر ہم ڈرائیو پر جاتے اور تاج میں کافی پیتے۔ فریدہ جلال نے کہا کہ امیتابھ بچن اب بھی انہیں انکی ہر سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت بہت خوبصورت تھا میری بہت کم لوگوں کے ساتھ دوستی تھی اور آج بھی ایسا ہی ہے۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ میری زہنی ہم آہنگی ہے اور یہ ہم آہنگی آج بھی قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج زندگی بہت تیز ہو چکی ہے ہر کوئی اپنی اپنی زندگی میں بے حد مصروف ہے کسی کے پاس کسی کے لئے وقت نہیں ہے لیکن ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی غم میں شامل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم نہ بھی مل سکیں تو فون پر بات ضرور کر لیتے ہیں”۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمارا یہ تعلق آج بھی قائم ہے۔

والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

Comments are closed.