نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ انجکشن رپورٹ آنے میں 7سے 8 روز لگ جائیں گے،انجکشن معاملے میں کچھ بااثر لوگ بھی ملوث ہیں،کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں ہے،ہم ملزمان کو بغیر کسی پریشر میں پکڑ رہے ہیں،ہم نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھوڑا چوک والا فلائی اوور 90روز میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے مجھے امید ہے فلائی اوور 90روز سے پہلے ہی مکمل ہو جائیگا ایل ڈی اے سٹینڈرڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کام مکمل کرے گا،اہم منصوبے مکمل ہونے سے ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے ، لوگوں کی چند دنوں کی پریشانی ہے مگر دیرینہ مسئلہ حل ہو جائیگا،لاہور میں سب سے زیادہ پانی والٹن کے علاقے میں جمع ہوتا ہے،والٹن روڈ پر 8ارب روپے کا منصوبہ بنایا ہے جو 120روز میں مکمل کرلیا جائیگا ،کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں وفاقی حکومت سے اجازت لینا ہوتی ہے شاہدرہ کا منصوبہ پہلے سے چل رہا ہے اس کو مکمل کرانا ہماری ذمہ داری ہے ہماری کوشش ہے جو کام شروع ہو چکے ہیں ان کو مکمل کرا لیں کسی منصوبے کے لئے کوئی بھی درخت نہیں کاٹ رہے ہر ڈویژن میں ہم نے ایک سے دو منصوبے شروع کئے ہیں
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا دورہ کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے کیولری گراؤنڈ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور تک سوا کلو میٹر پیدل چل کر دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ،وزیر اعلی محسن نقوی کی تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی،اور کہا کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے- منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے-
چیف انجینئر ایل ڈی اے نے خالد بٹ چوک انڈرپاس جبکہ سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی ،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بنے گا-خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جارہا ہے – گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر تین لین پر مشتمل 742 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا جا رہا ہے- منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔ منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی۔ گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن میں رہنے والے شہری مستفید ہو ں گے۔
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس
پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا
لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا
دوسری جانب پنجاب میں مخصوص انجیکشن سے بینائی کھونے کے معاملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،مرکزی ملزم کو پنجاب کے شہر فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم انجیکشن کو لاہور سے باہر سپلائی کرتا تھا اور واقعے کے بعد سے کئی روز سے روپوش تھا
اس سے قبل پنجاب انجیکشن اسکینڈل میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزم عاصم خالد کو پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کیا جب کہ ایک اور ملزم بلال رشیدکو عارف والا سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا
وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، میو ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں آشوب چشم کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ آشوب چشم نئی چیز نہیں، یہ ہر سال حبس کے موسم کے باعث پھیلتی ہے۔ آشوب چشم سے متاثرہ افراد آنکھیں دھوئیں، عینک پہنیں اور اپنی چیزیں دوسروں سے الگ رکھیں۔