رانا ثناء نے کارکنان کی جلسے میں موجودگی چیک کرنے کیلئے ایپ بنوا لی

0
42
rana sana

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی ہے کہ 21 اکتوبر کو500 بندے لانے کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے، 500 بندوں کو ہم نے فون کر کے چیک بھی کرنا ہے، ہم نے فون کے ذریعے ایپ تیارکروائی ہے، ہمیں پتا چل جائے گا کتنے لوگ آئے اور کتنے نہیں آئے، جو ورکرز کو لانے کا ٹارگٹ پورا کریں گے ان کو شاباش دی جائے گی۔


علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، نوازشریف مینار پاکستان پر پوری قوم سے خطاب کریں گے، خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے پاکستان کو بحران سے دوچار کیا گیا، نوازشریف ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل بتائیں گے، نوازشریف کے بتائے گئے راستے پر چل کر ملک بحرانوں سے نکلے گا، ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے اور وہ پاکستان کی خدمت ہے۔


جبکہ اس بارے میں پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کو خود کو بھی اتنا پکا یقین ہے کہ کوئی خوشی اور مرضی سے تو آئے گا نہیں اس لئے بقول رانا ثناء اللہ کارکنوں کے فون نمبرز لے رہے ہیں اور ایک ایپ کے ذریعے ان کی جیو فینسنگ کریں گے کہ یہ نوازشریف کا استقبال کرنے آئے ہیں یا نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر اس بارے میں بحث چھڑگئی ہے کہ کیا اب نواز لیگ کو بھی اتنا یقین نہیں ہے ان کے جلسے میں لوگ نہیں آئیں گے اس لیئے فون نمبرز لے ہیں اور رہنماؤں کو زبردستی لوگوں کو لانے کا کہہ رہے ہیں،

Leave a reply