مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد میں آوارہ کتوں کا راج، شہریوں کی زندگی اجیرن

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) شہر بھر میں آوارہ...

کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق...

امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری...

جشن میلادالنبی کی ملک بھر میں تقریبات

ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، آج نعتیہ محافل، سیرت النبیؐ کانفرنسز کا انعقاد اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ملک بھر میں چھوٹی بڑی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور ہر جانب روشنی اور فضا میں درود و سلام کی صدائیں ہیں

ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت میں بھی جشن میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،سیرت و میلاد کمیٹیوں سمیت عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے میلادالنبی کے جلوس کے لیئے تیاریاں مکمل ہیں،مرکزی جلوس جی سیون مرکز سے شروع ہو گا اور آبپارہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا ،افتتاحی تقریب میں ضلعی انتظامیہ مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران علماء پیرمشائخ عظام شرکت کریں گے ،اس دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پر میلاد کی محافل کا انعقاد کیاجائے گا ،نعت خواں حضرات نبی پاک ﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے ، پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز ایوب سٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا ۔ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام و میلاد کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے

جشن میلاد النبیﷺ، پنجاب پولیس ریلیوں، جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کے لئے ہائی الرٹ ہے،لاہور سمیت صوبہ بھر میں جشن میلاد النبیﷺ کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں1281 محافل، 2510 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 46 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 267 جلوس، 250 محافل میلاد منعقد ہو رہی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں 10 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضاکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں عید میلادالنبیﷺ کی پرنور تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے عید میلاد النبی کی ریلیوں، جلوسوں اور محافل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سنٹرل پولیس آفس اور حساس اضلاع میں تقریبات کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول رومز مسلسل فعال ہیں، پولیس افسران امن کمیٹیوں، علما کرام، کمیونٹی لیڈرز کی مشاورت سے کوارڈینیشن میں رہیں۔تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز جشن عید میلادالنبیﷺ کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔

کراچی کے کئی علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں، جو جشن میلاد کے مرکزی جلوس کا حصہ بنیں گے۔ترجمان جماعت اہلسنت کے مطابق کراچی میں مرکزی جلوس عید میلاد النبی جمعہ 3 بجے دوپہر بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا۔ مرکزی جلسہ میلاد 5 بجے شام نشتر پارک میں ہوگا، نماز عصر، مغرب نشتر پارک میں ادا کی جائے گی

12 ربیع الاول کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات، موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے،موبائل فون سروسز جزوی طور پر معطل ہے، سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر موبائل فون سروسز کو بند کیا گیا ہے،موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، 12 ربیع الاول کے جلوس اور محافل کے اختتام تک موبائل فون سروسز جزوی طور پر معطل رہیں گی

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan