ہائی وے اور موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی پر جرمانےکا اطلاق شروع

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو اب نئی شرح سے جرمانہ ادا کرنا ہوں گے
sukkur Motorway

لاہور: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے نافذ کیےگئے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔

باغی ٹی وی: ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق ملک بھر کے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو اب نئی شرح سے جرمانہ ادا کرنا ہوں گے۔
https://x.com/NHMPofficial/status/1708195255177421157?s=20
موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق ان جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر کی رات 12 بجے کر دیا گیا ہے جرمانوں کی اس نئی شرح کا اطلاق موٹروے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے لیے نہیں ہےکراچی حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے شہری خلاف ورزی کی صورت میں پرانی شرح کے جرمانے ادا کریں گے۔

رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی

نئے اعلامیے کے مطابق موٹر وے پر بغیر لائٹ گاڑی چلانے کا جرمانہ 1000 روپے سے بڑھا کر 5000روپے کیا گیا ہے ایمرجنسی وہیکل کے راستے میں رکاوٹ بننے کی صورت میں جرمانہ 500 کی بجائے 5000 ادا کرنا ہوگا, ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی صورت میں بھی جرمانہ 750 نہیں بلکہ 5000 روپے دینا ہوگاپرائیویٹ گاڑی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں یا پولیس کی غیر قانونی لائٹس لگانے پر بھی جرمانہ 5 ہزار روپےکیا گیا ہے۔

زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم

نئے اعلامیے کے مطابق گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگا کر موٹروے پر جانے والی گاڑی کو 1000 روپے جرمانہ دینا ہوگا ڈرائیوروں کے لیے اذیت کا سبب بننے والی لائٹس کے استعمال پر 2 ہزار روپے جرمانہ رکھا گیا ہے، سیٹ بیلٹ نہ پہننے والوں کو 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا، موٹروے پر رکنے کے اشارے کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 500 کے بجائے 3 ہزار روپے کیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،صدر پیوٹن

ون وے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی جرمانہ 500 کے بجائے 2500 کیا گیا ہے، تیز رفتاری کی صورت میں جرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے، ممنوعہ جگہ سے اوورٹیک کرنے کی صورت میں 300 نہیں اب 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا، دھواں دینے والی گاڑی کو 1250، بغیر رجسٹریشن کی گاڑی کو 2 ہزار روپے، غفلت لاپرواہی کرنے والے ڈرائیورز اور بغیر اشارے کے لائن تبدیل کرنے والے کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا موٹروے پر لائن توڑنے کی صورت میں بھی جرمانہ1000روپے رکھا گیا ہےاگلی گاڑی کے بہت قریب گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پہلی اسکرین ڈھانپ کر گاڑی چلانے پر 750 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔

موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے …

Comments are closed.