رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے
0
54
FBR

اسلام آباد: رواں مالی سال کےلیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

باغی ٹی وی: ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ آج 30 ستمبر رکھی تھی ذرائع کے مطابق 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں،اب ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی۔

کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، ستمبر میں 834 ارب روپےکا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ستمبر کا ٹیکس ہدف 799 ارب روپے تھاجولائی سے ستمبر تک 2041 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک ٹیکس ہدف 1977 ارب روپے تھا گزشتہ مالی سال اسی عرصےکےدوران 18 لاکھ 75 ہزارٹیکس ریٹرن فائل ہوئےتھے۔

دوسری طرف سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگیا۔ بورڈ نے ستمبر 2023 میں 21.58 ارب روپے کا ریونیو وصول کیا،رواں سال ستمبر میں جمع ہونے والا ریونیو گزشتہ سال دوہزار بائیس میں حاصل ہونے والے 15.64 ارب روپے کے مقابلے میں 38 فیصد زائد ہے۔

حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی سندھ ریونیو بورڈ کی وصولی میں 44 فیصد اضافہ ہوا تھا،رواں مالی کی پہلی سہ ماہی میں سندھ ریونیو بورڈ نے 52.12 ارب روپے کی کلیکشن کی تھی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 36.12 ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔

Leave a reply