میں لیڈر نوازشریف کو مانتا ہوں، شہباز اور مریم نواز کو نہیں. شاہد خاقان عباسی

حلقےکے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کیلئےجانا ہے یا نہیں،
S Khaqan Abbasi

مسلم لیگ (نواز) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے اور ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیےتھی۔

جبکہ ان کا کہنا تھاکہ میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں، سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے اور شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ میں ٹرتھ کمیشن کا قائل ہوں، اگر کبھی بنا تو سب سے پہلے میں خود پیش ہوجاؤں گا، ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے، ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نگراں وزیراطلاعات سے روسی سفیر کی ملاقات؛ معیشت، تعلیم، ثقافت زیر بحث
اسرائیل سے بھاگنے والوں کا ائیرپورٹ پر رش
کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی
چین نے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت آج بھی مکمل نہ ہو سکی
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ حلقےکے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کیلئےجانا ہے یا نہیں، پارٹی کی ذمہ داری تھی کہ نوازشریف سے جو نا انصافی ہوئی اسے درست کرتی ہے اور خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد خاقان عباسی نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

Comments are closed.