وفاقی نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے پاکستان میں تعینات روسی سفیر دانیلا گینیچ نے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور روسی وزیراطلاعات کے دورہ پاکستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ روسی وزیر اطلاعات کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی جائے گی، روسی وزیر اطلاعات کے دورے کے موقع پر اے پی پی ، طاس نیوز ایجنسی، پی ٹی وی، روسی ٹیلی ویژن اور روسی ریڈیو پاکستان کے درمیان ممکنہ معاہدوں پر بھی گفتگو ہوئی۔


واضح رہے کہ نگراں وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان روس کے ساتھ میڈیا، ڈرامہ اور فلمز کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کا سلسلہ طویل عرصے پر محیط ہے تاہم اس موقع پر روسی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے مابین ذرائع ابلاغ سمیت زندگی کے ہر شعبے میں تعاون موجود ہے لہذاروس پاکستان کے ساتھ میڈیا سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہش مند ہے۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسرائیل سے بھاگنے والوں کا ائیرپورٹ پر رش
کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی
چین نے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت آج بھی مکمل نہ ہو سکی
علاوہ ازیں پاکستان اور روس کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور ملاقات میں معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پرا اظہار بھی کیا گیا ہے. ، خبر ایجنسی کے مطابق قطرکی ثالثی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات جاری ہیں جبکہ خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی خواتین اور بچوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے 36 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرایا جائے گا۔

Shares: