گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم

0
100
teacher protest05

ضلع کچہری لاہور: عدالت نے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے گرفتار اساتذہ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا ، پولیس نے گرفتار اساتذہ کے دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے پولیس کی دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،تھانہ اسلام پورہ پولیس نے گرفتار اساتذہ کو عدالت پیش کیا ،اساتذہ کو گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا

اساتذہ کو گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، محکمہ تعلیم پنجاب کے اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ سٹاف کا اپنے مطالبات کی حمایت میں سول سیکرٹریٹ چوک میں احتجاجی دھرنا جاری تھا جب گرفتاریاں کی گئیں، دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے پرامن ملازمین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،پنجاب بھر میں اساتذہ تعلیمی بائیکاٹ اور تالہ بندی کا اعلان کرتے ہیں،

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ،نجکاری کے خلاف اساتذہ نےسی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں،مظاہرین کی جانب سے ظالمانہ اقدامات کے خلاف حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں،پنجاب حکومت کو نجکاری فیصلہ واپس لینے کے لیے 9 اکتوبر تک ڈیڈ لائن دی تھی،سرکاری تعلیمی اداروں میں ہونے والی بندش کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی،حکومت لیوانکیشمنٹ اور پینشن ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے،

چونیاں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتلا لٹا کر اساتذہ کی فاتحہ خوانی

پاکپتن : اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج

غازی یونیورسٹی میں دو اساتذہ کی طالبہ کے ساتھ زیادتی،واقعہ پرانا ہے، ترجمان

خواتین اساتذہ پر بھڑکیلے کپڑے،مرد اساتذہ کے جینز شرٹ پہننے پر پابندی

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

 ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

 اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

Leave a reply